جو لوگ عورت کی عزت نہیں کر سکتے ملک کیا چلائیں گے

(حافظ آباد) سائرہ افضل تارڑ کا میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں ،جیلوں ،پھانسیوں سے قیادت اورپارٹیاں ختم نہیں ہوتیں کیونکہ ماضی میں جس لیڈرکوپھانسی دی گئی تھی اور آج ا س کی قبرکوبھی ووٹ پڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جولوگ عورت کی عزت نہیں کرسکتے،وہ ملک کیاچلائیں گے؟۔شہبازشریف پنجاب میں رہیں گے جبکہ این اے120 کیلئے کوئی اورامیدوارلایا جائے گا۔ ایک شیرکو زخمی کیاگیا مگر لوگ جانتے ہیں کہ جب شیرزخمی ہوتوحالات کیا ہوتے ہیں، نوازشریف عوام کے ووٹوں سے دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں