کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی عشق کہانی دوبارہ منظر عام پر

رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف کے بغیر زندگی ادھوری ہے . کترینہ کا ساتھ ایک خوشگوار احساس ہے .یاد رہے کچھ عرصہ قبل کترینہ اور رنبیر کا معاشقہ عروج پر تھا اور دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر ایسا نہ ہوسکا اور دونوں میں علیٰحدگی ہو گئی .لیکن اب کچھ عرصہ گزرنے کے بعد دونوں کا مدہم شدہ معاشقہ تازہ ہو گیا ہے . دونوں کو نئی فلم “جگا جاسوس ” کے سیٹ پر رومانٹک موڈ میں دیکھا جا رہا ہے اور قیاس ہے کہ دونوں اک مرتبہ پھر گہرے تعلقات کی طرف بڑھ رہے ہیں . دیکھنا یہ ہے کہ اب کی بار اس عشق بازی کا انجام کیا ہوتا ہے .شادی یا پھر علیٰحدگی .

اپنا تبصرہ بھیجیں