مریم نواز شریف کا حلقہ این اے 120میں دھواں دھارخطاب

(ویب ڈیسک) مریم نواز شریف نے حلقہ این اے 120 میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لفظی گولہ باری کی انتہا کردی.انہوں نے کہیں اشاروں کنایوں میں اور کہیں کہیں کھلم کھلا عدالتی فیصلے پر بھر پور تنقید کی. مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت نے اس شخص کو صادق اور امین قرار دے دیا جو ہر قدم پر جھوٹ بولتا رہا اور دوسری جانب مقبول رہنما نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا یہ کھلی نا انصافی ہے .مریم نواز کی اس جارھانہ تقریر سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی آئندہ سیاست مریم نواز کے گرد ہی گھومے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں