( ویب ڈیسک) پا کستان کے اُبھرتے ہوئے نو جوان کرکٹر فخرزمان نے نیوزی لینڈ دورے پر جانے سے پہلے خوش آئیند عزم کا اظہار کیا ہے.نوجوان کرکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندر کا نائب کپتان مقرر ہونے پر خوشی ہے اور وہ کپتان میک کولم سے سیکھنے کی کوشش کریں گے. علاوہ ازیں انہوں نے نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی امید بھی ظاہر کی.
