دوران پرواز بیوی نے شوہر کی ٹھکائی کر دی

ویب ڈیسک ۔اتوار کے روز قطر ایئر ویز انڈونیشیا کے شہر بالی جا رہی تھی کہ دوران پرواز عجیب و غریب واقعہ رونما ہو گیا ۔ ایک ایرانی خاتون نے اپنے سوئے ہوے شوہر کے فنگر پرنٹس سے اس کا موبائل کھولا تو اسے بے وفائی کا جھٹکا لگا ۔ خاتون غصہ سے پاگل ہو گئی اس نے آو دیکھا نہ تاو اپنے شوہر کی ٹھکائی شروع کر دی ۔ ہنگامہ اس قدر بڑھ گیا کہ پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ طیارے میں 284 مسافر سوار تھے جو اس واقعہ کی وجہ سے خوار ہو گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں