پوری کلاس کے سامنے برہنہ کر دیا

۔
یہ انسانیت سوزواقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ڈاموہ کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں تلاشی لینے کے بہانے ٹیچر نے بھری کلاس میں 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا۔ دسویں کلاس میں زیرِتعلیم متاثرہ لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ کمرہ جماعت میں ایک طالبہ کے 70 روپے گم ہو گئے جس کی تلاش کے لیے ٹیچر نے اس کے بیگ کی چیکنگ کی لیکن پیسے برآمد نہیں ہوئے جس پر ٹیچر نے اسے چوری قبول کرنے پرمجبور کیا تاہم اس نے انکار کردیا جس پر اُستانی نے تلاشی لینے کے بہانے اسے اور اس کی دوست کو سب کے سامنے برہنہ کردیا اور یونیفارم اترواکر تلاشی لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں