سمسٹر سسٹم کی وجہ سے سینکڑوں لڑکیوں کی عزت تار تار

گذشتہ دنوں رزاق چوہدری ڈاٹ کام کی جانب سے ایک سروے کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد طلبا و طالبات سے یہ جانکاری حاصل کرنا تھا کہ تعلیمی مقاصد کے حصول کے لیے سمسٹر سسٹم اور اینول سسٹم میں کونسا نظام تعلیم بہتر ہے ۔ رزاق چوہدری ڈاٹ کام کی سروے ٹیم کو اس وقت حیرت کے جھٹکے لگے جب طلبا و طالبات کی کثیر تعدا دنے سمسٹر سسٹم سے متعلق عجیب و غریب انکشاف کر ڈالے ۔ بعض یونیورسٹی طالبات نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کیسے انہوں نے اپنی عزت کے عوض نمبر حاصل کیے اور کس کس طرح چند مرد ٹیچر طالبات کو زیادہ نمبروں کا لالچ دے کر ان سے تعلقات استوار کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب لڑکے بھی یونیورسٹیوں میں مرد اساتذہ کے رویئے سے نالاں دکھائی دیئے اور شکوہ کیا کہ ان کا جھکاو لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی طرف زیادہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں