تیسرا ون ڈے پاکستان کے نام… امام الحق نے سنچری بنا کر انضمام الحق کی لاج رکھ لی

(ویب ڈیسک) ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں سات وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 209 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 43ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات اپنا پہلا میچ کھیلنے والے امام الحق کی 124 گیندوں پر سنچری تھی۔ انھوں نے 5 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ وہ دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں جنھوں نے ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو پر سنچری کی ہے۔ اس سے پہلے سلیم الٰہی کے پاس یہ اعزاز ہے۔ یوں سنچری سکور کر کے انعام الحق نے انضمام الحق کی لاج بھی رکھ لی . یاد رہے انعام الحق انضمام کے قریبی عزیز ہیں اور ان کی سلیکش پر بعض حلقے تنقید کر رہے تھے پاکستان کی طرف سے سب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخرزمان تھے جنھوں نے 29 رنز بنائے تھے۔ ان کی وکٹ وانڈرسے نے حاصل کی۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بابر اعظم تھے جنھوں نے 30 رنز بنائے اور وہ گاماگے کی بال پر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ پاکستانی بولر حسن علی نے 34 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاداب خان نے 37 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حفیظ اور جنید خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
حسن علی اس میچ میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد سب سے تیزی سے 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ڈک ویلا تھے جنھیں حسن علی نے 18 کے سکور پر آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی دنیش چندی مل تھے جنھیں شاداب خان نے 19 کے سکور پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی اُپل تھرنگا تھے جو شاداب خان کی بال پر فخر زمان کے ہاتھوں 61 رنز کے سکور پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آؤٹ ہونے والے چوتھے سری لنکن بیٹسمین کپو گیدرا تھے جن کا کیچ علی حسن نے اپنی ہی بال پر پکڑا جب وہ 18 رنز پر کھیل رہے تھے آؤٹ ہونے والے پانچویں بیٹسمین سری وردنا تھے جنھیں جنید خان نے دو رنز پر آؤٹ کیا۔آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑئ وینڈرسے تھے جو جنید خان کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کے ساتویں بیٹسمین تھریمانے تھے جو محمد حفیظ کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 28 رنز بنائے تھے۔آٹھویں سری لنکن کھلاڑی اکیلا دھاننجیا تھے جو حسن علی کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہ صرف ایک رن ہی بنا سکے۔


چمیرا 10 رنز بنا کر حسن علی کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
سری لنکن بیٹسمینوں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پوری اننگز میں 16 چوکے لگائے ۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان اور سری لنکا نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیموں میں دو، دو تبدیلیاں کی تھیں . پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر بآسانی پورا کر لیا .
۔ پاکستان کے نامور کرکٹرز نے انعام الحق اور حسن علی کے کھیل کی تعریف کرتے ہوے انہیں مستقبل کا اثاثہ قرار دیا .

اپنا تبصرہ بھیجیں