اگر آپ کا راستہ دوسروں سے مختلف ہے تو اس کایہ مطلب نہیں کہ آپ غلط ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ دوسروں سے منفرد ہیں ۔ ان سے الگ سوچتے ہیں ۔ یاد رکھو لکیر کے فقیر صرف زندگی گزارتے ہیں ان کے مشاہدات، تجربات اور احساسات تووہی ہوتے ہیں جو ہر عام انسان کے ہوتے ہیں ۔ الگ راستہ الگ شخصیت کو جنم دیتا ہے ۔ اگرچہ ایک ہی جگہ اور ایک ہی ماحول میں کچھ منفرد سوچنا کڑی سزا کا سبب بنتا ہے ۔یہ راستہ عجب تجربات کا حامل راستہ ہے ۔ یہاں آپ خود ہی اپنی حوصلہ افزائی کرتے ہو۔ خود ہی اپنی چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کا جشن مناتے ہو ۔ لوگ اس راستہ پر آپ کو صرف دھکا دینے آتے ہیں ۔ ٹھوکر مارنے آتے ہیں ۔آپ کی توانائی ختم کرنے آتے ہیں ۔ وہ حسد کرتے ہیں کیونکہ آپ کا راستہ انہیں کامیابی کا راستہ نظر آتا ہے ۔ یہ راستہ پرخطر بھی ہے پر تجسس اور پرکشش بھی ۔ ڈٹے رہو ۔ آپنے آپ پر اور اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھو ۔ اپنے خواب کی ،خیال کی پرورش کرو حتیٰ کہ اس کے لیے لوگوں سے لڑنا پڑے تو دلائل کے ہتھیار کے سنگ ان سے جنگ بھی کرو ۔آخر میں آپ کو اور دنیا کو صرف ایک ہی منظر نظر آئے گا۔ آپ کی کامیابی اور پھولوں کے وہ ہار جو آپ کے حاسد آپ کے گلے میں ڈال رہے ہوں گے
عبدالرزاق چوہدری
