ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات دینے اور تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیے، غیر ذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرسکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم اور بہتری کی جانب گامزن ہے، توانائی کے منصوبوں سے درآمدات پر دباؤ پڑا جبکہ ٹیکسوں کی وصول میں دوگنا اضافہ بھی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کےسب سےبڑے ترقیاتی بجٹ پرعمل ہورہا ہے جس کے تحت سیکیورٹی آپریشنز کے لیے بھی وسائل فراہم کئےجارہےہیں، معیشت کی بہتری کے بعد اب ہمیں آئی ایم ایف پروگرام پر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ٖڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصرے دینے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں