ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز آج(13اکتوبر )سے ہورہاہے۔ جس میں ٹیسٹ سیریزکے نتیجے سے قطع نظر پاکستان ٹیم فیورٹ دکھائی دے رہی ہے جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کاٹائٹل جیت کر ایک روزہ فارمیٹ کے میچز میں بھرپور ردھم میں ہے۔
