معروف کرکٹر ظہیر عباس کے ریکارڑڈز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان او ر ایشین بریڈمین کا لقب پانے والے ظہیرعباس نے 70sء اور80sء کی دہائی میں پاکستان کرکٹ کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔
ظہیرعباس پاکستان کی جانب سے ایک سے زائد ون ڈے سنچریاں اسکورکرنے والے پہلے بلے باز ہونے کے والا لگاتار تین ون ڈے میچوں میں سنچریاں بنانے والے دُنیاکے پہلے بلے باز بھی بنے۔
ظہیرعباس کے قائم کردہ چند ریکارڈز:
1974ء میں ون ڈے کرکٹ میں ففٹی پلس اننگز کھیلنے والے محض دوسرے پاکستانی بلے باز بنے۔
ورلڈکپ1975ء میں سری لنکا کے خلاف 97رنزپرآل آئوٹ ہوکرون ڈے فارمیٹ میں نروس نائینٹیز کا شکار ہونے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بنے۔
ورلڈکپ75ء کے سیمی فائنل میں 166 رنزکی پاکستان کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ قائم کیا۔
5دسمبر1980ء تک تین بار نروس نائیٹیز کا شکار ہونے والے دُنیاکے پہلے بیٹسمین بنے۔
دسمبر1981ء میں کینگروز کے خلاف سنچری اسکورکرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بنے جبکہ اُن کے بعد اب تک صرف بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف اُن کے دیس میں سنچری اسکورکرنے کا کارنامہ سرانجام دے سکاہے۔
1981ء میں ایک آسٹریلوی ٹرائنگولر سیریزمیں300+ رنزبنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بنے۔
مارچ 1982ء میں ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے اور دو سنچریاں بنانے پہلے پاکستانی بلے باز بنے۔
دسمبر1982ء میں محسن خان کے ساتھ مل کر پاکستان کی جانب سے ون ڈے میچوں کی اولین ڈبل سنچری(205رنز) شراکت قائم کی جو بہ وقت مشترکہ ریکارڈ عالمی بھی تھا۔
31دسمبر1982ء کو ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ اور پانچ سنچریاں بنانے والے دُنیاکے پہلے بلے باز بنے۔
دسمبر1982ء میں لگاتار تین میچوں میں سنچریاں اسکورکرنے والے دُنیاکے پہلے بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
1983ء میں تیزترین دو ہزار کا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو 2011ء تک قائم رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں