بھارتی شائقین شکست برداشت نہ کر سکے .. آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر پتھراو

گوہاٹی میں کھیلے گئےدوسرے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارتی سورماوں کو شکست فاش سے ہمکنار کر دیا . بھارتی شائقین اس ہار کو برداشت نہ کر سکے اور آسٹریلوی ٹیم پر پتھراو شروع کر دیا .بھارتی شایقین نے آسٹریلوی ٹیم پر اس وقت حملہ کیا جب ٹیم بس میں سوار ہو کر ہوٹل جا رہی تھی . پتھراو کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے . یاد رہے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم 118 پر ہی ڈھیر ہو گئی تھی اور آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں