ہانگ کانگ سپر سکسز کے لیے ٹیم کا اعلان… سہیل تنویر قیادت کریں گے

سہیل تنویر کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم سپر سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے رواں ماہ کے آخر میں ہانک کانگ روانہ ہوگی . سہیل تنویر کے علاوہ اس معرکہ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں .سہیل خان،مجاہد علی،محمد سمیع،انور علی،حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں،ریزور پلیئرز میں بلاول بھٹی اور محمد عرفان جونیئر کو رکھا گیا ہے۔ نعیم اختر گیلانی بطور کوچ خدمات انجام دیں گے . یاد رہے یہ ٹورنامنٹ 26 سے 29 اکتوبر ہانک کانگ میں منعقد ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں