پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی ٹیسٹ بھی ہار گئی . سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہر شعبہ میں آوٹ کلاس کر کے فتح کا سہرا اپنے نام سجا لیا .دوسرے ٹیست کے آخری روز پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف 317 رنز بنانے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 248 کے مجموعی سکور پرپویلین لوٹ گئی .اور یوں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا .
یاد رہے گذشتہ دس سالوں کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے دبئی کی سرزمین پر شکست کا سامنا کیا ہے .دونوں ٹیموں کے درمیاں پہلا ٹاکرا ابو ظہبی میں ہوا تھا جس میں سری لنکا ہی سرخرو ہوا تھا .
